تحریک منہاج القرآن کی مشاورتی کونسل کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن کی  مشاورتی کونسل کا اجلاس

لاہور (سیاسی نمائندہ) تحریک منہاج القرآن لاہورکی مشاورتی کونسل کا اجلاس صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن لاہور کی تنظیم کے جملہ فورمز کے زونل، ضلعی، پی پی اور یو سیز کے صدور و ناظمین نے شرکت کی۔اجلاس میں ناظم لاہور امجد حسین چودھری نے سابق تنظیمی کار کردگی اور آئندہ کے اہداف سے ضلعی عہدیداروں کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں دروس عرفان القرآن، حلقات درود اور لاہور میں جاری فلاحی منصوبہ جات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں