لاپتا صحافی حسنین بھٹی سی ٹی ڈی کی حراست میں،مقدمہ درج
کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)لاپتا صحافی حسنین بھٹی سی ٹی ڈی لاہور کی حراست میں نکلا۔
کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 7 نومبر کو کھڈیاں خاص کے صحافی حسنین بھٹی کو نامعلوم افراد مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے تھے۔