یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں ایم اوپر مالی و اخلاقی کرپشن کے الزامات،انکوائری شروع
کالا شاہ کاکو (نامہ نگار)یو ای ٹی کیمپس کالا شاہ کاکو میں تعینات میڈیکل آفیسر کیخلاف مالی اور اخلاقی کرپشن کے سنگین الزامات پرمعاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راشد منیر کی درخواست پر وائس چانسلر نے ڈاکٹر محسن کاظمی اور ڈاکٹر آصف شہزاد پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کردی جس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ ہیلتھ کلینک میں تعینات ایم او ڈاکٹر سعد پر ہراسمنٹ اور جعلی میڈیکل بلز تیار کر کے مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔