نیوائیر نائٹ پر آتش بازی کے سامان کی بڑی کھیپ برآمد، 2 ملزم گرفتار

نیوائیر نائٹ پر آتش بازی کے سامان  کی بڑی کھیپ برآمد، 2 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر آتش بازی کے سامان کی ترسیل ناکام بنا کر دو ملزمان سے بڑی کھیپ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ٹاؤن شپ پولیس نے کارروائی کے دوران اندرون شہر سے آتش بازی کا سامان ٹاؤن شپ سپلائی کرنے جانے والے دو ملزمان وقاص اور عمر ضیاکو کالج روڈ سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان آن لائن آرڈر لیکر لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی کا سامان سپلائی کرتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں