پیف پر اپنے سکولوں کا امتحان لینے پر پابندی عائد

 پیف پر اپنے سکولوں کا امتحان لینے پر پابندی عائد

لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکولوں کے امتحانات سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا ،15سالوں بعد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے سکولوں کا امتحان خود نہیں لے گا۔

پارٹنرز سکولوں کو پیکٹا کے سالانہ امتحانات میں شرکت کی ہدایت کردی گئی۔ پیف پارٹنرز اپنے سکولوں کے بچوں کو پیکٹا کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرائیں۔ہر سال پیف کے سکولوں کی کارکردگی کوالٹی انشورنس ٹیسٹ کی بنیاد پر جانچی جاتی تھی ،ناقص رزلٹ دینے والے سکولوں کے فنڈز میں کٹوتی کی جاتی رہی ،پیف کے ساتھ اس وقت 17 ہزار سے زائد سکول منسلک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں