وویمن سیفٹی ایپ،خواتین امپاورمنٹ پر لیکچرزکا اہتمام

وویمن سیفٹی ایپ،خواتین امپاورمنٹ پر لیکچرزکا اہتمام

پولیس لائن ہسپتال میں 24 گھنٹے تجربہ کارڈاکٹر کی دستیابی یقینی بنائی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ لاہور سال 2025 میں لئے گئے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ جاری۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس لائن میں مختلف شعبہ جات میں اقدامات کئے گئے جن میں پولیس لائن سکول اور آئی ٹی سنٹر کے اشتراک سے پولیس افسران و جوانوں کیلئے محکمانہ کورسز کیساتھ ساتھ جدید آئی ٹی سکلز پر مبنی کورسز۔ فرسٹ ایڈ کورسز۔پولیس کے اختیارات۔ویمن ہراسمنٹ۔ بچوں کی سمگلنگ۔

لاوارث بچوں کو تحفظ پر قابو پانے کیلئے اور جدید سہولتوں سے استفادہ۔شہدا و غازیوں کی فیملیز بچوں کیلئے بنیادی کمپیوٹر کورسز۔آئی ٹی کپسیٹی بلڈنگ کورسز۔خواتین کے حقوق۔وویمن سیفٹی ایپ۔خواتین امپاورمنٹ پر لیکچرز کرائے گئے ۔ پولیس لائن میں موجود یادگار شہدا کے حوالے شہدا اور غازیوں کے خراج عقیدت کیلئے پریڈ گراؤنڈ میں یادگاروں اور پریڈ گراؤنڈ کی خوبصورتی مزید بڑھانے کیلئے اپگریڈیشن کا کام کروایا گیا۔پولیس لائن قیصر شہید میس کے نظام کو منظم کیا گیا تاکہ پولیس افسران و جوان کینٹین میں معیاری کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں