دسمبر :صوبے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ
کار چھیننے کی کالز میں 46 فیصد ، موٹر سائیکل چھیننے کی کالز میں 72 فیصد کمی
لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت صوبے بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والی جرائم برخلاف پراپرٹی کی کالز میں دسمبر 2024 کے مقابلے میں مجموعی طور پر 49 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔اسی طرح گاڑی چوری سے متعلق کالز میں 55 فیصد کمی ہوئی، جن میں کار چوری کی کالز میں 73 فیصد اور موٹر سائیکل چوری کی کالز میں 54 فیصد کمی شامل ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق گاڑیاں چھیننے کے واقعات سے متعلق ہیلپ لائن 15 پر موصولہ کالز میں 71 فیصد، کار چھیننے کی کالز میں 46 فیصد جبکہ موٹر سائیکل چھیننے کی کالز میں 72 فیصد کمی واقع ہوئی۔