گاڑیوں پر گرین سٹیکرز، میعاد31 دسمبر کوختم نہیں ہوئی

 گاڑیوں پر گرین سٹیکرز، میعاد31 دسمبر کوختم نہیں ہوئی

پہلے مرحلے میں لگنے والے سٹیکرز کو مزید 6 ماہ کا وقت دیا جائے گا

لاہور( کامرس رپورٹر) گاڑیوں پر گرین سٹیکرزکا معاملہ، میعاد31 دسمبر 2025 کو ختم نہیں ہو گی ،پہلے مرحلے میں لگنے والے سٹیکرز کو مزید 6 ماہ کا وقت دیا جائے گا،ذرائع کے مطابق سٹیکرز پر لکھی میعاد آج 31 دسمبر 2025 کو ختم ہورہی ہے ،پہلے مرحلے میں 1 لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ایمیشن ٹیسٹ کیا گیا تھا ،ـ ای پی اے کی جانب سے ٹیسٹ شدہ گاڑیوں کو گرین سٹیکرز لگائے گئے اور مذکورہ گاڑیوں کو لگائے گئے سٹیکرز کی میعاد 31 دسمبر 2025 کو ختم ہوئی ،تاہم اس میعاد کی حامل گاڑیوں کو مزید 6 ماہ دئیے جا رہے ہیں،ذرائع نے یہ بھی کہاہے کہ پہلے مرحلے کے سٹیکرز جون 2026 تک قابل استعمال رہیں گے ،دوسرے مرحلے میں لگنے والے گرین سٹیکرز کی میعاد ایک سال ہے اورمیعاد ٹیسٹنگ والے دن کی مناسبت سے ہے ،دوسرے مرحلے میں ٹیسٹنگ ڈے سے ایک سال کے لیے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں