شہری کے بیٹوں کی غیرقانونی حراست ،پولیس کو رپورٹ پیش کرنیکاحکم

شہری کے بیٹوں کی غیرقانونی حراست ،پولیس کو رپورٹ پیش کرنیکاحکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے شہری کے بیٹوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور شہری کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست پر پولیس کو دو جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے غلام فاطمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے بازیابی کیس میں ڈی آئی جی لیگل کو دو جنوری 2026 تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیصل آباد پولیس نے بیٹوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہے ،عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن سے 2 جنوری کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں