اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی ترقی کے کیسز التوا کا شکار

اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی ترقی کے کیسز التوا کا شکار

ریکارڈ طلب ،سینئرٹی لسٹس ، پروموشن نوٹیفکیشنز جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار )ایجوکیشن اتھارٹیز کی سستی سے اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف خوار ہونے لگا۔ اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی پروموشن التوا کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی پروموشن التوا پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا نوٹس لیا ہے اور پنجاب بھر میں اساتذہ کی پروموشن کا ریکارڈ طلب ،ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایات جاری کر دیں،ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی ان سروس پروموشنز کی تفصیلات فوری طلب ،یکم جنوری 2024 سے 31 دسمبر 2025 تک کی پروموشنز کا ڈیٹا مانگ لیا گیا،سینئرٹی لسٹس اور پروموشن نوٹیفکیشنز جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔ پروموشن کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا حکم دیا ہے ۔ تاخیر کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے ،سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی ہدایت پر ڈی پی آئی ایلیمنٹری متحرک ہوئے اور زیر التوا اساتذہ کی پروموشنز فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں