وارداتوں میں لاکھوں روپے، زیورات، قیمتی سامان غائب

وارداتوں میں لاکھوں روپے، زیورات، قیمتی سامان غائب

بہرام موڑ پرناکہ زن ڈاکوؤں نے اکمل ،فیصل، سلیم اورانکی فیملیز کو گھیرلیا

قصور(نمائندہ دنیا)وارداتوں میں ناکہ زن ڈاکوؤں نے پھولنگر کے قریب پانچ افراد کو لوٹ لیاجبکہ دیگر وارداتوں میں لاکھوں روپے ،موبائل فونز زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ بہرام موڑ پرناکہ زن ڈاکوؤں نے اکمل سے نقدی وموبائل ، فیصل انصاری سے ہزاروں روپے وموبائل اُسکی والدہ سے سونے کی بالیاں، سلیم ولد سے موبائل،ہزاروں روپے ، اُسکی بیوی سے سونے کی انگوٹھیاں اور کیف ولد انور سے 12 ہزاروموبائل چھین لیا۔ فتح پور سٹاپ پر ابرار کی موبائل ریپئرنگ دُکان ڈاکوؤں نے اُسے یرغمال بناکر ہزاروں روپے اور تین موبائل چھین لیے ۔ بگھیاڑ مار کے قریب شریف میو سے 40ہزار ،الہ آباد کے علاقہ سے عمیر شہزاد سے 65ہزار نقدی چھین لی۔ الہ آباد کے علاقہ سے چور کی اوراولکھ بونگا کے قریب مشتاق کی موٹرسائیکل لے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں