خاتون کا پرس چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون کا پرس چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نولکھا پولیس نے خاتون کا پرس اور موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق نولکھا کے علاقے میں ملزم نے رکشہ میں بیٹھی سواری کا موبائل چوری کیا اور فرار ہو گیا،نولکھا پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے امامیہ کالونی سے گرفتارکیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں