پی پی ایس سی : مختلف محکموں کی اسامیوں کے نتائج کا اعلان
کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر بھی جاری کردیئے گئے
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے فنانس ڈیپارٹمنٹ، ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب ریونیو اتھارٹی میں مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے تین مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت لوکل فنڈ آڈٹ پنجاب، گوجرانوالہ میں آڈیٹر کی 3 اسامیوں کے لیے 3 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے ۔اسی طرح پنجاب ریونیو اتھارٹی، فنانس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کی ایک اسامی کے لیے ایک امیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔