ڈپٹی کمشنر قصور کا گرین بیلٹس ، سڑک کنارے نالوں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر قصور کا گرین بیلٹس ، سڑک کنارے نالوں کا معائنہ

مختلف مقامات پر صفائی اور تجاوزات خاتمے کابھی جائزہ، افسروں کو ہدایات جاری

قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور آصف رضا کااسسٹنٹ کمشنر قصور کے ہمراہ مین دیپالپور روڈ، کھڈیاں خاص، ٹھینگ موڑ ،کنگن پور اور مین دیپالپور روڈ الہ آباد چوک کا اچانک دورہ۔ مین دیپالپور روڈ پر گرین بیلٹس،سڑک کنارے نالوں،کھڈیاں خاص میں مین روڈ، سبزی منڈی، گندم منڈی اور مین بازار کا جائزہ لیا۔ صفائی ، تجاوزات اورنئے قائم ہونے والے ریڑھی بازار کا بھی معائنہ کیا ۔ مین بازار کنگن پور روڈ کا معائنہ سمیت تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دیپالپور روڈ الہ آباد چوک میں شجرکاری،بیوٹیفکیشن کے کاموں، کنگن پور میں مریم نواز ہیلتھ کلینک کا معائنہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کنگن پور مین بازار سے تجاوزات خاتمے اورپبلک پارک کے لیے مختص جگہ کا بھی دورہ کرکے متعلقہ افسروں کوسہولیات فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت مین دیپالپور روڈ پر جاری سڑکوں کی دھلائی کی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کو صاف، محفوظ اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ شہری صفائی اور تجاوزات کے خاتمے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں