گکومنڈی :پولیس نے چور گینگ پکڑ لیا،12موٹرسائیکل برآمد مالکان کے حوالے
گگو منڈی(نامہ نگار)ڈی ایس پی بورے والا عمران ٹیپو نے گزشتہ روز پولیس سٹیشن گگو میں چوری کے مختلف مقدمات میں برآمد شدہ موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او خالد چوہان نے میڈیا کو بتایاکہ موٹر سائیکل چور گینگ پکڑ کر ایک درجن کے قریب موٹر سائیکل برآمد کئے ، نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کا بھی ایک رکن گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے شہر اور گردو نواح میں ہونے والی چوریوں اور نقب زنی کا مال مسروقہ برآمد کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔