شیرگڑھ 2:موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ‘50سالہ شخص قتل

شیرگڑھ 2:موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ‘50سالہ شخص قتل

مقتول گلشن عرف کھچی قتل کے جرم میں 20سال قید کاٹ کر حال ہی میں رہا ہوا

شیر گڑھ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)عمر قید کاٹ کر واپس آنیوالے 50سالہ شخص کو2نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔بتایاگیاہے کہ 26ون اے ایل شیر گڑھ کا رہائشی50سالہ گلشن عرف کھچی موٹر سائیکل پرجا رہا تھا کہ 20ڈی کے قریب اچانک2موٹرسائیکل ملزموں نے اسے روک لیااور پستول سے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیااور فرار ہوگئے ،گلشن کے جسم کے مختلف حصوں پر 3فائر لگے ۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والاا گلشن کھچی 20 برس جیل کاٹ کر حال ہی میں واپس آیا تھا، اسے قتل کے جرم میں عمر قید سنائی گئی تھی ،قتل کے علاوہ بھی مقتول کیخلاف 20 سے زائد مقدمات درج تھے ۔تفتیشی افسرکاکہناتھاکہ یہ قتل بھی سابقہ قتل کی کڑی ہو سکتا ہے ۔ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا تھاہرپہلو سے تفتیش کررہے ہیں تاکہ حقائق کی روشنی میں انصاف کویقینی بنایاجاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں