پتوکی :قومی شاہراہ پر بس میں آگ لگ گئی ،مسافر محفوظ
پتوکی (تحصیل رپورٹر )پتوکی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس میں آگ لگ گئی تاہم تمام مسافروں کو بچالیاگیا۔
بتایاگیاہے کہ مسافر بس لاہور سے بہاولنگر جارہی تھی ،اس میں 45افراد سوارتھے ،پتوکی کے قریب اس میں اچانک آگ لگ گئی ، موٹروے پولیس نے مسافروں کو حفاظت سے بس سے اتارلیا ۔دوسری طرف ملتان روڈ پھولنگر کے قریب بارش سے پھسلن کے باعث ٹریلر نے مزدا کو ٹکر ماردی ،عقب سے آنے والی متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈنڈیانوالہ پل کے قریب تیزرفتار مسافربس بے قابو ہوکر گرین بیلٹ سے ٹکرا کر الٹ گئی ،چھ مسافر زخمی ہوگئے ۔