الہ آبادمیں تجاوزات 8روز میں مکمل طور پر ختم کرنیکا حکم
ڈی سی آصف رضا کا الہ آباد کا دورہ ،چوک میں رکشے کھڑا کرنے سے روکدیا
الہ آباد (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر قصور نے گزشتہ روز الہ آبادگول چکر کا سائز کم کرنے ، چوک میں گاڑیاں اور رکشے کھڑے نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کنگن پور روڈ پر8 دن میں انکروچمنٹ مکمل ختم کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز ڈی سی قصور آصف رضا نے میونسپل کمیٹی الہ آباد کا دورہ کیا ،انہوں نے چوک الہ آباد کی چاروں سڑکوں کا معائنہ کیا ،الہ آباد میں باضابط سرکاری طور پر بس سٹینڈ اور رکشہ سٹینڈ نہ ہونے پر بااثر افراد نے چوک میں غیر قانونی اڈے قائم کر رکھے ہیں۔ ڈی سی قصور نے چوک الہ آباد میں رکشے اور گاڑیاں کھڑی کرنے سے منع کردیا اور چوک سے دور رکشوں گاڑیوں کو جگہ دینے کا فیصلہ کیا ،گول چکر کا سائز کم کرنیکی ہدایت کی تاکہ ٹریفک کی روانی میں آسانی ہو سکے ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخ وقاص کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے شہر سے مکمل تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا۔اور کنگن پور روڈ سے آٹھ دن میں مکمل انکروچمنٹ کا حکم دیا ۔ ڈی سی قصور کاکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے الہ آباد کو تجاوزات سے پاک اور انکروچمنٹ کر کے شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا، ٹریفک کی بہتری اور بلا روک ٹوک روانی کے لئے رکشوں اور بسوں کو چوک سے دور کھڑا کیا جائے گا ۔