نشتر :گھر سے 35سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

نشتر :گھر سے 35سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں گھر سے 35سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 ایدھی ترجمان کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے گجومتہ میں 35سالہ خاتون کی گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔مقتولہ کی شناخت نبیلہ کے نام سے ہوئی جو پشاور کی رہائشی تھی۔متعلقہ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں