شدیددھند:مختلف شہروں سے آنیوالی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کاشکار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرین شیڈول بری طرح متاثر،کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس 5گھنٹے 30منٹ لیٹ ہوئی ،علامہ اقبال ایکسپریس5گھنٹے تیز گام ایکسپریس 4گھنٹے 15منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 4 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس3گھنٹے 30منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس3گھنٹے15منٹ ،شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے ، عوام ایکسپریس 2گھنٹے 40 منٹ، جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ 40منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 1گھنٹہ 15منٹ اور فرید ایکسپریس 1گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ہوئی ۔