جناح ہسپتال میں 1سال کے دوران 88ہزار آپریشنز

جناح ہسپتال میں 1سال کے دوران 88ہزار آپریشنز

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )جناح ہسپتال لاہور نے سال 2025کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔

جناح ہسپتال میں سال 2025کے دوران کل 15,59,392مریض علاج معالجہ کے لئے آئے ۔ 8,07,127مریض ایمرجنسی میں آئے جبکہ 7,52,265مریض شعبہ ان ڈور (وارڈز) میں داخل رہے ۔ جناح ہسپتال میں مختلف اقسام کے کل 88,602آپریشنز کئے گئے ۔ کل 30,72,554لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12,242الٹراساؤنڈ، 37,452سی ٹی سکین، 2,09,267 ایم آر آئی اور 93,862ایکس ریز شامل ہیں۔ سال 2025کے دوران 87,359 مریض داخل ہوئے جن میں 18,144بچے اور 69,125خواتین مریض شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں