دسمبر :بجلی چوروں سے ایک کروڑ 58لاکھ کی ریکوری
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،ماہ دسمبر میں بجلی چوروں سے ایک کروڑ 58لاکھ59ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
لیسکو ٹیموں نے ایک مہینے میں 2228مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی 24لاکھ 67ہزار سے زائد یونٹس کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ 2228ایف آئی آرز کی درخواستیں جمع ، 1161مقدمات درج 47بجلی چور گرفتار۔سی ای او لیسکو انجینئررمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری ایماندار صارفین پر بوجھ ہے ۔عوام بجلی چوری کی اطلاع 118 یا لیسکو ویب سائٹ پر دیں تاکہ قوم کے ان مجرموں کیخلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے ۔