1سال :مختلف وجوہات پر 116افراد کی خودکشی کے واقعات

1سال :مختلف وجوہات پر 116افراد کی خودکشی کے واقعات

خودکشی کے واقعات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات کار فرما

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں خودکشی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے شہر بھر کے میں خودکشی کے واقعات کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق سال 2025کے دوران مختلف وجوہات پر 116افراد نے خودکشی کی، خودکشی کرنے والوں میں 83مرد اور 33 خواتین شامل ہیں،ماہ جنوری کے دوران خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 9مرد اور 3 خواتین نے جان گنوائی،فروری کے دوران خودکشی کے 11واقعات رپورٹ، 7مرد اور 4خواتین شامل ہیں ،مارچ کے دوران خودکشی کے 6واقعات رپورٹ، 4مرد اور 2خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،اپریل کے دوران خودکشی کے 12واقعات رپورٹ، 8مرد اور 4خواتین جان سے گئے ، مئی کے دوران خودکشی کے 17واقعات رپورٹ، 13 مردوں اور 4خواتین نے اپنی جان لی،4خواتین، 7مرد جان سے گئے ، خودکشی کے واقعات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات کار فرما رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں