اخوت کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

اخوت کے زیر اہتمام  تقریب کا انعقاد

لاہور(سٹاف رپورٹر)ادارہ اخوت کے زیرِ اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اخوت کے ڈونرز، معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اخوت کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا کہ اخوت ملک بھر میں بلا سود چھوٹے قرضوں کا پروگرام کامیابی سے چلا رہا ہے۔ اب تک چالیس لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں اور ان کی ریکوری کی شرح 99.9 فیصد ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اخوت کالج قصور میں ملک بھر سے آنے والے سینکڑوں مستحق طلبہ کو مفت اور اعلیٰ معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ رہائشی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں