عرصہ سے تعینات افسروں کے تبادلے ‘چند کے واپس

عرصہ سے تعینات افسروں کے تبادلے ‘چند کے واپس

ایک ہی ڈائریکٹوریٹ میں بار بار تعیناتیوں نے کئی سوالات کو جنم دے دیا

لاہور (سٹاف رپورٹرسے )ایل ڈی اے میں برسوں سے ایک ہی سیٹ پر تعینات افسران اور ملازمین کو ہٹانے کیلئے 146تبادلوں کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق کئی تبادلے خاموشی سے واپس کرا لیے گئے ۔ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے واضح ہدایت دی گئی تھی کہ کوئی تبادلہ واپس نہیں ہوگا، مگر اس کے باوجود بااثر افسران نے احکامات کو پس پشت ڈال دیا۔اس صورتحال کے بعد ایل ڈی اے میں شفافیت کے دعوے بھی سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔موصولہ دستاویزات کے مطابق سینئر کلرک محمد سبحان کو فنانس ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا۔سینئر کلرک ضیا محمد کا فنانس سے ریکارڈ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ تبادلہ کیا گیا، جبکہ سینئر کلرک ساجد رحمان کو دوبارہ فنانس ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کر دیا گیا۔اسی طرح اسسٹنٹ محمد اقبال کو فنانس سے ہاؤسنگ فائیو منتقل کیا گیا، جبکہسینئر کلرک ناصر صابر کو فنانس ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا۔تحسین شاہد کا فنانس سے ایریا ڈویلپمنٹ سکیم ون تبادلہ کیا گیا، جبکہ سینئر کلرک محمد حنیف کو بھی فنانس ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کر دیا گیا۔ سینئر کلرک فائق ظہیر کا فنانس ڈائریکٹوریٹ سے تبادلہ ہوا، جونیئر کلرک صابر علی کو فنانس ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا، جبکہ سینئر کلرک محمد سجاد کو فنانس سے ہاؤسنگ سیون منتقل کر دیا گیا، ایک ہی ڈائریکٹوریٹ میں بار بار تعیناتیوں نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں