3 بھکاریوں کیخلاف مقدمات درج
قصور(نمائندہ دنیا)تین مختلف مقامات پر شارع عام پر شہریوں سے بھیک مانگنے والے 3 بھکاریوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تھانہ سٹی چونیاں میں تعینات اے ایس آئی محمدصابر نے مقدمات درج کروائے کہ چونیاں، پہلوان ہوٹل چونیاں اور وٹو چوک چونیاں میں ملزموں بھکاری ریاست علی، خرم شہزاد ولد ریاض اور ساجد علی ولد محمد عاشق وٹو نے شہریوں سے بھیک مانگ کر ارتکاب جرم کیا ہے ۔ جس پرپولیس نے تینوں بھکاریوں کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا۔