معمولی تلخ کلامی پر کزن کو قتل کر دیا
پاکپتن(سٹی رپور ٹر، نمائندہ دنیا، خبرنگار)پاکپتن میں کزن نے دوسرے کزن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔
افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں 81 ای بی میں پیش آیا جہاں پر دو کزنوں کے درمیان معمولی رنجش پر جھگڑا ہوا ،ملزم نے مبینہ طور پر اپنے کزن 42 سالہ محمد عباس کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیااور فرار ہوگیا۔ تھانہ صدر پولیس نے لاش ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔