شہری پرکتا چھوڑنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

شہری پرکتا چھوڑنے والے  ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) نماز پڑھنے جانے والے شخص پر کتا چھوڑنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ارزانی پور کے رہائشی محمدیحیی نے تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ میں علی الصبح اپنے گھر سے پیدل مسجد میں نماز ادا کرنے جارہا تھا کہ ملزموں محمد یونس وغیرہ نے اپنا کتا مجھ پر چھوڑ دیا ، جس نے میری بائیں ٹانگ پر کاٹ لیا اور ٹانگ گھٹنے کے قریب سے زخمی ہوگئی۔ پولیس تھانہ الہ آباد نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں