یوسی سیکرٹری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ساہیوال (سٹی رپورٹر )سیکرٹری یونین کونسل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ساہیوال ارشد زمان وٹو اور ان کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کرتے ہوئے سیکرٹری یونین کونسل محمد بوٹا چک نمبر89/6آر ساہیوال کو شہری سے 10ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا۔