اشرف جوئیہ انتقال کر گئے
پاکپتن (خبرنگار)سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد اشرف جوئیہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔
وہ سابق ضلع ناظم پاکپتن و سابق پارلیمنٹرین میاں محمد امجد جوئیہ کے بڑے بھائی، ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر میاں محمد ممتاز جوئیہ کے چھوٹے بھائی تھے ۔ نماز جنازہ آج 11 بجے دن آبائی گاؤں 51 ای بی عارفوالا میں ادا کی جائیگی ۔