افغانستان کا حملہ امت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی :فلاح پارٹی

افغانستان کا حملہ امت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی :فلاح پارٹی

یہودو نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے :آفتاب بخاری ودیگر

قصور(نمائندہ دنیا)پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سید راشد گردیزی، صدرشمالی پنجاب چودھری ضمیر گجر،جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب قاضی عبدالصبور ہاشمی ،میاں راشد حفیظ،محمد رفیق لودھی، سید نعیم بخاری ودیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور انڈیا کی شہ پر افغانستان کا پاکستان پرحملہ امت مسلمہ اوراس کے حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ،امت مسلمہ اوراسکے حکمرانوں کو یہ بات کبھی نہیں بھولنی چاہیے کہ یہودو نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ اس وقت یہودو نصاری ٰیہ گٹھ جوڑکرچکے ہیں کہ امت مسلمہ کوآپس میں الجھاکر انکی عسکری قوت کو کمزورکیاجائے اورساتھ ہی ان پرچڑھائی کرکے انکے وسائل پرقبضہ اورمسلم ممالک میں اپنی من مانی ومرضی کے لے پالک مسلط کردئیے جائیں۔یہود ونصاری ٰکی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی واقدامات یقینی بناناہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں