تلونڈی : سکول وین کی ٹکر،کمسن طالبعلم جاں بحق

 تلونڈی : سکول وین کی ٹکر،کمسن طالبعلم جاں بحق

عبداللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، وین ڈرائیور سے متعلق پولیس کارروائی جاری

تلونڈی(نامہ نگار)قصور کے علاقہ تلونڈی میں سکول وین کی ٹکر سے کمسن طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس کے نتیجے میں بچہ عبداللہ پرویز شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عبداللہ پرویز نجی سکول کاطالب علم تھا۔واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ پر غم کی فضا طاری ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں