مقدمہ بازی کی رنجش پر بھانجے کی ماموں پر فائرنگ

مقدمہ بازی کی رنجش  پر بھانجے کی ماموں پر فائرنگ

جلالپور جٹاں(نامہ نگار)مقدمہ بازی کی رنجش پر بھانجے نے ماموں پر فائرنگ کر دی۔ کھاریاں روڈ پر کاشف بٹ اپنے بھائی ثاقب بٹ اور دوست حمزہ کے ساتھ اپنے ڈیرے کے باہر سڑک پر کھڑے تھے کہ۔۔۔

 موٹر سائیکل سوار جنید اقبال عرف اسامہ نے ان پر فائرنگ کردی تاہم تینوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ،اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر جلالپور جٹاں موقع پر پہنچ گئی۔ پو لیس نے جنید اقبال عرف اسامہ ، جمشید اقبال اور مصطفی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں