ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزم گرفتار

 ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں  میں ملوث 7 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے شعبہ ڈولفن سکواڈ نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 11خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا ہے ،دورانِ پٹرولنگ 47اشتہاری مجرمان سمیت 438 عادی ملزمان اور 37 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 8 پستول، ایک رائفل، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کی گئیں۔ترجمان ڈولفن کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 10 بوتلیں شراب، 2 حقہ شیشہ، چرس اور آئس بھی برآمد کی گئی۔ایس پی ڈولفن اسامہ امین چیمہ نے بتایا کہ ون ویلنگ میں ملوث 107 جبکہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 15 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف شعبہ جات میں 117 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں