لاہور ہائیکورٹ :اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت کل ہو گی

لاہور ہائیکورٹ :اینٹی ریپ ایکٹ  پر عملدرآمد کیس کی سماعت کل ہو گی

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کل منگل کو ہوگی۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

فاضل بینچ زیادتی کیس کے ملزم واجد علی سمیت دیگر ملزموں کی درخواستوں پر بھی سماعت کرے گا۔ دریں اثنا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم چار سال قبل اغوا ء ہونے والی لڑکی کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت بھی کریں گی ،اس کیس میں آئی جی پنجاب عبد الکریم کو طلب کیا گیا ہے جبکہ سی سی ڈی کے افسر بھی پیش ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں