تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے مابین مقابلئہ مضمون نویسی
لاہور (آن لائن) ادارئہ نظریئہ پاکستان کے زیر اہتمام تقریباتِ ماہِ رمضان المبارک کے سلسلے میں ایوان قائداعظم’ جوہر ٹاؤن لاہور میں تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے مابین مقابلہ مضمون نویسی منعقد ہوا۔
پرائمری سیکشن کے طلبہ نے ‘‘رمضان المبارک کے آداب’’، سیکنڈری سیکشن کے طلبہ نے ‘‘ رمضان المبارک کی فضیلت’’ اور ہائیر ایجوکیشن کے طلبہ نے ‘‘ رمضان المبارک اور تعمیر ِ سیرت’’ کے عنوان سے مضمون قلم بند کیے ۔ اس مقابلہ مضمون نویسی میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔