عوام کی محرومیوں کا خاتمہ جدوجہد کا اصل محور : ہمایوں اختر خان

عوام کی محرومیوں کا خاتمہ جدوجہد  کا اصل محور : ہمایوں اختر خان

لاہور( این این آئی) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عوام کی محرومیوں کا خاتمہ اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جدوجہد کا اصل محور ہے۔۔۔

ہمار اعزم ہے کہ حلقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 97کے عمائدین اور عوام کے اعزاز میں دئیے گئے افطار پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عوام نے حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل ، تعمیر و ترقی کے منصوبوں کیلئے عملی جدوجہد اور بلا تفریق ہر کسی کی غمی خوشی میں شریک ہونے پر ہمایوں اختر خان سے اظہار تشکر کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں