ایرانی قوم کیلئے ہی نہیں پوری امت کیلئے سانحہ :یکجہتی کونسل

 ایرانی قوم کیلئے ہی نہیں پوری امت کیلئے سانحہ :یکجہتی کونسل

حزب اقتدار اور اپوزیشن اختلافات بھلا کر ملکی سا لمیت پر یکجا ہو جائیں :عہدیداران

لاہور(اے پی پی)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی زیر صدارت ایران اور افغانستان کی صورتحال پر کونسل کی مجلس عاملہ کا زوم پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ،ڈاکٹر فرید پراچہ، امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ ،ڈاکٹر عطا الرحمن ،پیر سید صفدر شاہ گیلانی،عبد الواسع ، مفتی گلزار نعیمی ،مولانا ایوب مغل ،علامہ امتیاز صدیقی، وحید شاہ حافظ محمد اسلم ،مولانا عبد الغفار روپڑی ، سید لطیف الرحمن شاہ ،فرحان شوکت ہنجرا ،ڈاکٹر یونس دانش شریک ہوئے۔

اجلاس میں سید آیت اﷲ خامنہ ای کی شہادت پر ایران کے عوام سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا کہ یہ صرف ایرانی قوم کے لیے ہی نہیں پوری امت کیلئے سانحہ ہے اور عالم اسلام پر حملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف اپنے اختلافات بھلا کر ملکی سا لمیت پر یکجا ہو جانا چاہیے ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایران پراسرائیل کے حملے کے خلاف 6مارچ جمعۃ المبارک کو ملک گیرپر امن احتجاج کیا جائے گا اور ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں