حامد الحق کے قاتلوں کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ :جے یو آئی(س)

 حامد الحق کے قاتلوں کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ :جے یو آئی(س)

شہید اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ،ہمیشہ ظلم وجبر کے دور میں صدائے حق بلند کیا

لاہور( آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (س)لاہور کے امیر و مرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظمِ اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظمِ اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تونسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا حامد الحق شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے ،وہ عظیم باپ کے عظیم بیٹے تھے ، دین اسلام اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،مولانا حامد الحق شہید اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے اورظلم وجبر کے دور میں صدائے حق بلند کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مولانا حامد الحق شہید کی جدوجہد امن، بھائی چارے اور دینی اقدار کے فروغ کے لیے تھی۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی دینی تعلیمات کی اشاعت اور ملکی استحکام کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی شہادت نہ صرف مذہبی حلقوں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے ۔ ہمارا مطا لبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے اور اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں