اقلیتی امور پنجاب کا بجٹ 8 ارب مقرر : رمیش سنگھ اروڑہ

 اقلیتی امور پنجاب کا بجٹ 8 ارب مقرر : رمیش سنگھ اروڑہ

صوبہ بھر کی ہندو برادری کے 1400 خاندانوں کو ہولی گرانٹ دی جا رہی

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب کا بجٹ 8 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ 4 ارب روپے اقلیتی کارڈز کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں ایک لاکھ 50 ہزار اقلیتی خاندانوں کو اقلیتی کارڈز دیے جا رہے ہیں جو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔

صوبہ بھر کی ہندو برادری کے مجموعی طور پر 1400 خاندانوں کو ہولی گرانٹ دی جا رہی ہے۔ وہ یزمان شہر کی مقامی مارکی میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں ڈویژن بھر سے آئے ہوئے ہندو برادری کے وفود نے بھرپور شرکت کی اور روایتی انداز میں خوشیاں منائیں۔ تقریب میں ہندو کمیونٹی کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔ صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے تقریب میں ہندو برادری میں 43 لاکھ روپے کی ہولی گرانٹ کے امدادی چیک تقسیم کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں