یومِ پاکستان پر ڈی سی آفس میں پرچم کشائی تقریب

 یومِ پاکستان پر ڈی سی آفس میں پرچم کشائی تقریب

لاہور(خبر نگار)یومِ قراردادِ پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس لاہور میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی۔ طارق محمود (سی ای او ایجوکیشن لاہور )، محمد عارف (ڈی ای او سٹی )،عبد الواحد (پرنسپل گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹیگن روڈ )نے سٹاف ممبران عاصم شہزاد باجوہ، یعقوب،جلیل ، عبدالرزاق اور وسیم حسن کے ہمراہ شرکت کی۔ دیگر معزز شخصیات نے ۔۔۔

 بھی تقریب کی رونق بڑھائی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جسکے بعد ڈپٹی کمشنرودیگر نے قومی پرچم لہرانے کی سعادت حاصل کی۔ پرچم کشائی کے بعد تمام شرکا نے ملکی سلامتی، استحکام اور قومی یکجہتی کیلئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سب ملکر ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں