سودا سلف لینے جانیوالی 19سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی
کاہنہ(نمائندہ دنیا)کاہنہ کے علاقہ چونگی امرسدھو میں گھر سے سودا سلف لینے جانے والی 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا ۔۔۔
واقعہ پیش آیا۔پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔19 سالہ(م )چونگی امرسدھو میں گھر سے باہر سودا سلف لینے گئی تھی،کہ اس دوران محلے کا اوباش فریاد علی (م)کو ورغلا کر چونگی امر سدھو سے رکشے میں بٹھاکر اپنے دوست ناصر کی حویلی میں دھلوکی گائوں لے گیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر دونوں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرتے رہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزموں فریاد اور ناصر کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔