مصطفی آباد نہر سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد

مصطفی آباد نہر سے 35سالہ  شخص کی لاش برآمد

قصور(نمائندہ دنیا) قصور کی مصطفی آباد نہر سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ مصطفی آباد نہر میں ایک لاش بہتی ہوئی ۔۔۔

دیکھی گئی۔ریسکیوٹیم نے باہر نکال لیا ۔ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ ریاض علی ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے ، جو لاہور کے علاقے ستارہ کالونی چونگی امر سدھو کا رہائشی ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق لاش پر کسی قسم کے ظاہری تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ۔لاش کو ضروری قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ گیا، جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں