کریک ڈاؤن، 11 ملزم گرفتار پتنگیں، ڈور کی چرخیاں برآمد

 کریک ڈاؤن، 11 ملزم گرفتار  پتنگیں، ڈور کی چرخیاں برآمد

ننکانہ صاحب(خبر نگار ) پتنگ بازوں کیخلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 11 ملزم گرفتار کرکے پتنگیں اور ۔۔۔

خطرناک کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمدکرلی گئیں۔ ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد کی ہدایت پر چوکی وزیر پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی میں ملوث 11 ملزموں کو گرفتار کیا اور قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور جان لیوا کیمیکل ڈور کی چرخیاں بھی برآمد کیں۔گرفتار ملزموں میں حماد، تنویر، محمد رمضان، مدثر، احسن علی، عبدالسلام، شاہد علی، محمد بوٹا، آفاق ،شعیب علی اور ساجد شامل ہیں، جن کا تعلق قصور اورلاہور کے اضلاع سے ہے ۔پولیس تھانہ مانگٹانوالہ نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں