بڑھتی مہنگائی پرپنجاب پولیس کے بجٹ میں بڑی کٹوتی
فورتھ کوارٹر میں محکمہ خزانہ نے آپریشنل فنڈزکا6ارب روپے بجٹ کم کر دیا
لاہور (کرائم رپورٹر )بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات پنجاب پولیس کے بجٹ تک بھی پہنچ گئے ۔بجٹ میں بڑی کٹوتی کر دی گئی ۔انویسٹی گیشن کاسٹ ، یونیفارم سمیت دیگر چیزوں کی خریداری،سکیورٹی اور آپریشنل معاملات میں کٹ لگے گا۔فورتھ کوارٹر میں محکمہ خزانہ نے آپریشنل فنڈزکا6ارب روپے بجٹ کم کر دیا۔پولیس کو رواں مالی سال کے چوتھے کوارٹرمیں 50ارب کے فنڈزملنے تھے ۔فورتھ کوارٹر میں پنجاب حکومت نے پولیس کو 44 ارب کے فنڈز جاری کئے ۔رواں سال 2ارب میں سے صرف194ارب کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔200ارب میں 83فیصد بجٹ تنخواہوں پر7فیصدتیل اورباقی 10فیصد آپریشنل معاملات پر خرچ ہوتا ہے ۔6 ارب کے کٹ لگنے سے مرکزی خریداری متاثر ہوگی جس سے وردی کی خریداری پر سب سے زیادہ اثر پڑے گا۔ تمام اضلاع سے اضافی فنڈز کی تفصیلات مانگ کر یہ جلد سرنڈرکئے جائیں گے جبکہ سپلیمنٹری گرانٹ میں باقی ماندہ فنڈز مانگے جائیں گے ۔پولیس کے مطابق حکومت نے 6 ارب بروقت جاری نہ کئے تو اہم امورمتاثر ہونگے ۔