سو دن میں پنجاب پولیس کیخلاف 36 ہزار شکایات موصول

 سو دن میں پنجاب پولیس کیخلاف 36 ہزار شکایات موصول

ناقص تفتیش،رشوت ستانی اور اختیارات سے تجاوز بارے شکایات میں اضافہ

لاہور (کرائم رپورٹر )مقدمات کی ناقص تفتیش، رشوت ستانی و اختیارات سے تجاوز کے حوالے سے پنجاب پولیس کیخلاف شکایات میں اضافہ ہونے لگا۔رواں سال کے پہلے سو دن میں آئی جی شکایات سیل میں ساڑھے 36 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔لاہور پولیس کے خلاف سب سے زیادہ 62سو سے زائد شکایات درج ہوئیں۔فری رجسٹریشن آف ایف آئی آرز کے دعوئوں کے باوجود مقدمات کے عدم اندراج کی16ہزارشکایات موصول ہوئیں۔ناقص تفتیش کی 9ہزار،رشوت و اختیارات سے تجاوز کی 6ہزارشکایات شہریوں نے درج کروائیں۔اعدادوشمار کے مطابق پولیس سروسز کی27سو،پولیس ملازمین کی226 ،2ہزار متفرقشکاہات موصول ہوئیں۔آئی جی شکایات سیل کی ہدایات پر27سو سے زائد شکایات درج ہوئیں،اندراج کے بعد 23ہزار شکایات حل،75سوپراسس جبکہ 6ہزار زیر التوا ہیں۔ وزیراعلٰی کی ہدایات کے باوجودتھانہ کلچر میں تبدیلی نہ ہوسکی، انصاف کیلئے کمپلینٹ سیل میں شکایات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں