الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بنو قابل آئی ٹی سینٹر کا افتتاح
لاہور (سیاسی نمائندہ)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بہلولہ، چارسدہ میں بنو قابل آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا گیا۔۔
اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن، صدر الخدمت خیبر پختونخوا وسطی و جنوبی خالد وقاص سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا بنو قابل یوتھ فوکسڈ پروگرام ہے ، جسکے تحت ملک بھر میں مفت آئی ٹی ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔ اس وقت پاکستان بھر میں 163 آئی ٹی سینٹرز فعال ہیں جہاں 28 جدید آئی ٹی کورسز کروائے جا رہے ہیں۔