پنجاب بھر میں گیس بحران شدید،شہریوں کومشکلات
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی بندش اور لو پریشر کی شکایات میں اضافہ ہو گیا۔۔
،مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث ایل این جی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے ، جس کے نتیجے میں سوئی ناردرن گیس سسٹم کو 900 سے 1100 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی فراہمی رک گئی ہے ،مقامی قدرتی گیس کی فراہمی بھی شیوا گیس فیلڈ کی بندش کے باعث متاثر ہوئی ہے ، جس سے سوئی ناردرن گیس کمپنی کا شارٹ فال 900 ایم ایم سی ایف ڈی سے تجاوز کر گیا ہے ۔شارٹ فال بڑھنے سے گیس کی بندش اور لو پریشر کی شکایات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ،ذرائع کے مطابق لاہور میں صرف کھانا بنانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے ، تاہم گنجان آباد اور ٹیل کے علاقوں میں ان اوقات میں بھی لو پریشر کا سامنا ہے۔