سول کورٹ کے باہر ہر چکر پر 70روپے پارکنگ وصولی

سول کورٹ کے باہر ہر چکر پر 70روپے پارکنگ وصولی

موٹر سائیکل سوار من مانی پارکنگ فیس وصولی سے پریشان،نوٹس کامطالبہ

لاہور(عدالتی رپورٹر)سول کورٹ کے باہر ہر چکر پر 70 روپے من مانی پارکنگ فیس وصولی سے سائلین شدید پریشان، موٹر سائیکل کی سرکاری فیس20روپے ہے لیکن سول کورٹ کے باہر گزشتہ روز سے 70روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔موٹر سائیکل سوارخودساختہ پارکنگ فیس وصولی سے سخت پریشان ہیں ۔سائلین کا کہنا ہے کہ ہر چکر پر زائد پارکنگ فیس وصولی زیادتی ہے۔ سول کورٹ سے نکل کر سیشن کورٹ آئیں تو وہاں بھی پچاس روپے پارکنگ فیس دینی پڑتی ہے ۔ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیکر مقررہ پارکنگ فیس وصولی یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں