دوفوڈ پوائنٹس بند،315لٹر ناقص جوس تلف ،2لاکھ جرمانہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی موسیٰ رضا کے حکم پر فوڈسیفٹی ٹیموں کاعلی پور روڈ، گڑھی شاہو اور ملتان روڈ پر آپریشن ،ڈیری یونٹ اور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ بندکرکے جوس پلانٹ کو 2لاکھ جرمانہ جبکہ مارکیٹ میں سپلائی کیلئے تیار 315لٹر غیر معیاری جوس بھی تلف کردیا۔
سابقہ دی گئی ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائیاں کی گئیں،تلف کردہ فروٹ جوس میں برکس کی مقدار مقررہ حد کے مطابق نہ تھی،صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار، ناقص سٹوریج پائی گئی۔